حکومت نے مبینہ طور پر پی آئی اے ملازمین کو پولیس سے ڈرانا شروع کر دیا
لاہور(92نیوز)حکومت نے پی آئی اے ملازمین کو ڈیوٹی پر لانے کے لیے مبینہ طور پر پولیس کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ختم کرانے کیلئے مبینہ طور پر پولیس کے ذریعے دھمکانا شروع کر دیا ہے ۔
عملے نے لاہور ایئرپورٹ کے باہر دھرنا دیا جہاں ایئرہوسٹسز زاروقطار رو رو کر پولیس کے ہاتھوں اپنی اور اپنے عمر رسیدہ والدین کی خواری کی داستانیں سناتی رہیں۔