Friday, September 20, 2024

حکومت جان بوجھ کرعدالتوں کو نشانہ بنارہی ہے، فواد چودھری

حکومت جان بوجھ کرعدالتوں کو نشانہ بنارہی ہے، فواد چودھری
February 20, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کرعدالتوں کو نشانہ بنارہی ہے،انہوں نےکہا کہ عابد باکسر کو شہباز شریف کی تحویل میں نہیں دینا چاہیے،یہ ایساہی ہے جیسے بکری کوشیرکے حوالے کردیاجائے ۔

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا  عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،، مریم نواز کی ایما پر حنیف عباسی اپنے ساتھیوں کے ساتھ تیار ہورہا ہے ۔  پارلیمنٹ میں اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی بغاوت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے سیشن عدالت میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت بھی کی اور کہا کہ عدالتیں محفوظ نہیں تو اندازہ لگا سکتے ہیں کہ معاملات کہاں ہیں،انہوں نے پی ٹی آئی اورن لیگ کے رابطوں کی بھی تردیدکی ۔