حکومتی سینیٹر علی ظفر کو بھی پنجاب میں ای وی ایم پر بلدیاتی الیکشن کرانے پر خدشات
لاہور (92 نیوز) حکومتی سینیٹر علی ظفر نے بھی پنجاب میں ای وی ایم پر بلدیاتی الیکشن پر خدشات ظاہر کردئیے۔
نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ کراس ٹاک ‘‘ میں سینیٹر علی ظفر نے کہا میرے خیال میں اتنے کم وقت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا خریدنا اور نفاذ ممکن نہیں ہوگا۔
حکومتی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ فنڈز کے لیےالیکشن کمیشن پر شرط عائد نہیں کی جاسکتی۔