حکومتی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج شام کو ہو گی
لاہور ( 92 نیوز) حکومتی وفد اور مسلم لیگ ق کے درمیان ملاقات طے پا گئی ، ملاقات آج شام چار بجے پنجاب ہاوس میں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے تحفظات کے باعث کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا ، حکومتی وفد مسلم لیگ ق کے مطالبات سنے گا، مسلم لیگ ق کے تحفظات پر ملاقات میں بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق ترقیاتی فنڈز، وزراتوں میں مداخلت کا معاملہ اٹھائے گی۔