حسن روحانی نے سعودی عرب سے تعلقات بحالی کی شرائط پیش کر دیں
تہران (92 نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نےسعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کیلئے دو شرائط پیش کر دیں۔
ایران نے سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب ان کی شرائط مان لے تو تعلقات معمول پر آ سکتے ہیں۔
پارلیمنٹ سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگر سعودی عرب یمن میں بمباری روکنے کیساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دے تو ایران بھی سعودی عرب سے اپنے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔