حب : کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر بس الٹنے سے پندرہ افراد زخمی
حب(92نیوز)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اوتھل کے قریب الٹ گئی ہے جس سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔