جی ایچ کیو میں پاکستان کے معروف گلوکاروں نے جنگ ستمبر کے شہدا کو ملی نغموں کےذریعے زبردست خراج عقیدت پیش کیا
راولپنڈی(92نیوز) پاکستان کے معروف گلوکاروں نے جنگ ستمبر کے شہدا کو ملی نغموں کے ذریعے زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں پاک فوج کے دستے نے خصوصی پریڈ سے سماں باندھ دیا ۔
تفصیلات کےمطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں گلوکاروں نےوطن کی محبت سے سرشار ہو کر نغمے پیش کئے علی ظفر اور عاطف اسلم نے ایک ساتھ ملی نغمہ پیش کیا جسے حاضرین نے خاصا پسند کیا۔ تقریب میں معروف گلوکار راحت علی نے بھی اپنی مدھر آواز سے سماں باندھ دیا ۔ فوجی دھن پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستےنے جب پریڈ شروع کی تو اس نے دھڑکنیں تیز کردیں۔ تقریب میں پاک فوج کے خصوصی دستے نے جنگ ستمبر کے شہدا کو خصوصی سلامی بھی دی ۔