جیوانی : کوسٹ گارڈ کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ،2اہلکار جاں بحق
گوادر(92نیوز)گوادرکے علاقے جیوانی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا نے سے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق گوادر کے علاقے جیوانی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔
گاڑی کے ٹکرانے سے دو اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔