جوبائیڈن کو غیرقانونی اندازمیں صدر منتخب ہونے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہئے، ٹرمپ
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدارتی انتخابات، جو بائیڈن کی ممکنہ ’’وکٹری تقریر‘‘ سے قبل ٹرمپ نے ٹویٹ میں لکھا کہ جوبائیڈن کو غیرقانونی اندازمیں صدر منتخب ہونے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہئے، کیونکہ وہ بھی کامیابی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ابھی توقانونی جنگ شروع ہوئی ہے، کئی ریاستوں میں الیکشن کی رات تک بڑی برتری حاصل تھی، وقت گزرنے کیساتھ وہ ساری برتری حیران کن انداز میں غائب ہوگئی۔
ٹرمپ نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ جب قانونی کارروائیوں میں پیشرفت ہوگی، تو یہ برتریاں واپس آجائیں گی۔