جنوبی کوریا کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے
ریاض(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کے وزیراعظم ہونگ کیو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےہیں ۔تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کے وزیراعظم ہونگ کیاؤ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور گورنر جدہ پرنس مشال نے استقبال کیا ۔ کورین وزیراعظم شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔