جنوبی افریقہ میں اتری رنگوں کی بہار
کیپ ٹاؤن(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ میں اتری رنگوں کی بہار،کیپ ٹاؤن کے ساحل پر کائٹ سرفنگ کے دیوانوں نے سیروتفریح کے ساتھ ساتھ چار سو رنگ برنگ کائٹس کے رنگ بکھیرے اور پانی کی لہروں کا مزہ بھی لیا۔
بیک وقت چار سو پندرہ افراد کی جانب سے کی جانے والی اس کائٹ سرفنگ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔