جنرل (ر) شمیم عالم خان کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کردی گئی
راولپنڈی (92 نیوز) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) شمیم عالم خان کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سول اور فوجی حکام، ریٹائرڈ اعلیٰ آرمی افسران، مرحوم کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز میں شرکت کی۔