جنرل راحیل شریف سے سوزن رائس کی ملاقات ،پاک فوج کی خدمات کو سراہا
راولپنڈی(92نیوز)ا آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سوزن رائس نے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔
سوزن رائس اور جنرل راحیل شریف نے پاک امریکہ باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے خطے اور افغانستان میں امن کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔