جمعیت علمائے اسلام کا حیدر آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ،پنڈال سج گیا
حیدر آباد ( 92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام بھی آج حیدر آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے کیلئے پنڈال سجا لیا گیا جب کہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین جلسہ میں شرکت کریں گے ۔
دوسری جانب نوشہروفیروز میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا بڑا جلسہ کیا گیا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار تھی جب کہ پارٹی ترانوں پر خواتین نے رقص بھی کیا ۔