جعلی اکاؤنٹس کیس ،اومنی گروپ کے انور مجید بیٹے عبدالغنی سمیت احاطہ عدالت سےگرفتار
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت کے دوران اومنی گروپ کے انورمجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ۔ عدالت نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا مسترد کر دی ، ملزمان نے حفاطتی ضمانت کیلئےمہلت مانگ لی ۔
اومنی گروپ کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ، سپریم کورٹ کے3 رکنی بنچ کے حکم پر انور مجید اور ان کے بیٹے کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ، عدالت نے انور مجیداور ان کے بچوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کی استدعا مسترد کردی ۔
چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی استدعا بھی مسترد کرتےہوئے ریمارکس دیئے کہ بچے ملوث نہ ہوے تو کلیئر ہو جائیں گے ، اومنی گروپکے اکاونٹس ایف آئی اے نے منجمد کئے وہی بحال کرے گی ۔
وکیل انور مجید نے کہا تمام ٹرانزکشنز میں کوئی بدنیتی نہیں تھی جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر یہ لوگ معصوم ہوئے تو ایف آئی اے چھوڑدے گی ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا معاملہ آئندہ سماعت پر 28اگست کو دیکھا جائے گا ۔