واہگہ بارڈر پر پرچم اُتارنے کی پروقار تقریب
لاہور(92نیوز)پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈرپر پریڈ نے قیام پاکستان کاجوش وجذبہ یاددلادیا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں پرحاضرین ہم آوازہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سترویں یوم آزادی پرلاہورکے شہریوں کاجوش وجذبہ مثالی رہا۔ واہگہ بارڈ پرپرچم اتارنے کی پروقارتقریب سے پہلے ہی اسٹینڈز کھچاکھچ بھرگئے۔ پریڈ میں یک آوازنعروں نے بھی قوم کے اتحاد کابھرپورثبوت دے دیا۔
سٹینڈز سے کبھی اللہ اکبرتوکبھی پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔ جیوے جیوے پاکستان کانعرہ بلندہوتا تواسٹینڈزمیں موجود نوجوانوں،بزرگوں، خواتین اور بچوں کاجوش آسمانوں کو چھونے لگتا ۔ وطن کی محبت سے سرشارشہریوں نے کہا پاکستان ہے توہم ہیں ،اس موقع پر آتشبازی کابھی شاندارمظاہرہ کیاگیا۔
پرچم اتارنے کی تقریب میں ڈی جی رینجرزپنجاب،قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھراورکوچ گرانٹ فلاورنے بھی شرکت کی۔