جشن آزادی کے موقع پر جذبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
لاہور (92 نیوز) لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر جذبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
سابق گورنر پنجاب خالد مقبول نے ہنر مند اور با صلاحیت خواتین میں بیوٹی پراڈکٹ، کمپیوٹر، کمپیوٹرائزڈ سلائی مشینیں اوردیگر اشیا تقسیم کیں۔
تقریب میں مہمان خصوصی احمد طبع اور پرویز قریشی تھے۔
سابق گورنر خالد مقبول کا کہنا تھا جذبہ فاؤنڈیشن دوہزار نو سے کام کر رہی ہے ، اس میں خواتین کو مختلف کورسز اور ڈپلومہ کروائے جاتے ہیں اور انہیں کاروبار شروع کرنے کے لئے ضرورت کی اشیا دی جاتی ہیں۔