جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( 92 نیوز) جسٹس گلزاراحمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے اور 177 کے تحت منظوری دی۔
نوٹیفکیشن وزارت قانون کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائرڈ ہو جائینگے۔