جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ نون لیگ کی رکنیت سے مستعفی
اسلام آباد (92نیوز) جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ نے نون لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا۔ پاناما لیکس پر مجوزہ کمیشن کیلئے سربراہ کے طور پر سرمد جلال عثمانی کا نام سامنے آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شرمین عثمانی نے استعفیٰ خواتین ونگ کی صدر نزہت صادق کو بھجوا دیا ہے۔ شرمین عثمانی کے رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ ان کے شوہرجسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کا پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن کا سربراہ ہونا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سرمد کی اہلیہ کی ن لیگ سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسا ہونا کمیشن کی رپورٹ پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔