جرمن فٹبال لیگ میں میچ تاخیر سے شروع ہونے پر شائقین کا احتجاج
برلن ( 92 نیوز ) جرمن فٹبال لیگ میں شائقین نے انوکھا احتجاج کر ڈالا ۔ لپزگ اور فرینکفرٹ کا میچ تاخیر سے شروع ہونے پر شائقین آپے سے باہر ہوگئے۔ میچ کا دوسرا ہاف شروع ہونے سے قبل شائقین نے گراؤنڈ میں ٹائلٹس رول اور ٹینس گیندوں کی بارش کردی ۔
پہلا ہاف چھ منٹس کی تاخیر سے شروع ہوا تو مداحوں کاصبر جواب دے گیا ، دوسرا ہاف شروع ہونے سے پہلے شائقین نے گراؤنڈمیں ٹائلٹس رول اور ٹینس کی گیندوں کی بارش کر دی جس کے باعث میچ کافی دیر کے لیے روک دیا گیا ۔
فرینکفرٹ نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹی ۔