Friday, September 20, 2024

جرائم کو ڈرامائی انداز میں دکھانے کا اقدام چیلنج‘ وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس

جرائم کو ڈرامائی انداز میں دکھانے کا اقدام چیلنج‘ وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس
March 1, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چینلز پر جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں جرائم کے واقعات کو ڈرامائی شکل میں دکھانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق ٹی وی چینلز پر ایسے پروگرامز سے معاشرے اور بچوں پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کے مطابق اس طرح کے پروگرام پیمرا قوانین کے برعکس ہیں۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔