جامعہ کراچی کے طالبعلم کی تشدد زدہ لاش ملنے کامعاملہ ، ایف آئی آر درج
کراچی ( 92 نیوز ) مبینہ ٹاؤن سے جامعہ کراچی کے طالبعلم احمد شاہ کی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ مقتول کے دوست کا کہنا ہے احمد 16 فروری کی صبح سے لاپتہ تھا ۔
گلشن اقبال اسکاؤٹ کالونی کے رہائشی مقتول احمد شاہ کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا ۔ احمد شاہ کے دوست ہارون کا کہنا کہ احمد 16 فروری کی صبح سے لاپتہ تھا ۔
مقتول کے تایا امان اللہ کا کہنا ہے ان کی بھتیجے کی کسی سے دشمنی نہیں تھی ، وہ صرف یہاں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا ، انھوں نے پولیس کی جانب سے تعاون نہ نے
کرنے کا بھی شکوہ کیا ۔
دوسری جانب احمد شاہ کے قتل کی ایف آئی آر مبینہ ٹاؤن تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلی گئی ۔
پولیس کے مطابق احمد شاہ کی موت سر نوکیلی چیز لگنے سے ہوئی ، احمد کی میت اسلام آباد روانہ کردی گئی ہے ۔ مقتول کی تدفین باجوڑ ایجنسی میں کی جائے گی ۔