تہران کے میلاد ٹاور میں ثقافتی میلہ سج گیا
تہران ( 92 نیوز) ایرانی دارالحکومت تہران کے میلاد ٹاور میں ثقافتی میلہ سج گیا،جس میں روایتی رقص اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت مختلف چیزیں نمائیش کیلئے پیش کی گئیں ۔
یہ ہی نہیں بلکہ میلے میں پپٹ شو کا بھی اہتمام کیاگیا ،شہریوں کی بڑی تعداد اس ثقافتی میلے سے لطف اندوز ہونے کیلئے موقع پر موجود تھی۔
لوگ نہ صرف میلے کی رنگینیوں سے مزےاڑاتے رہے بلکہ مقررین کو خوب داد بھی دی۔