تلاشی لینے پر لاہور ہائیکورٹ میں وکیل نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، تلاشی لینے پر وکیل نے پولیس اہلکار کے تھپڑ مار دیا ۔دیگر وکلا نے بیچ بچاؤکیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں داخلے سے پہلے تلاشی دینے پر وکیل آپے سے باہر ہو گیا اور سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کوتھپٹر جڑ دیے ،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔
فوٹیج میں بآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے تلاشی کی غرض سے وکیل کو روکا جس کے جواب میں وکیل نے پولیس اہلکار کی تھپٹروں سے تواضع کر دی ۔
وکیل کے رویے کے خلاف موقع پر کھڑے دیگر پولیس اہلکار بے بس اور تماشائی بنے رہے جبکہ دیگر وکلا نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروایا دیا۔