Thursday, September 19, 2024

ترک کوسٹ گارڈز کا ریسکیو آپریشن، 51 شامی تارکین وطن کو بچا لیا گیا

ترک کوسٹ گارڈز کا ریسکیو آپریشن، 51 شامی تارکین وطن کو بچا لیا گیا
April 7, 2015
شام (ویب ڈیسک) ترک کوسٹ گارڈ نے آغین ساحل پر دو مختلف ریسکیو آپریشنز کے دوران اکاون شامی تارکین وطن کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ انتالیس شامی تارکین وطن کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچایا گیا جبکہ کشتی میں موجود دیگر تارکین وطن کو مدد کے لیے ہاتھ ہلاتے دکھایا گیا ہے۔ دو ہزار چودہ میں ترک کوسٹ گارڈز نے پانچ سو کے قریب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بارہ ہزار سے زائد تارکین وطن کو بچایا تھا۔ شام میں دو ہزار گیارہ سے جاری خانہ جنگی سے اب تک دو لاکھ کے قریب افراد قتل ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں شہری ملک سے انخلا کر گئے ہیں۔