ترکی میں تارکین وطن کی کشتی جھیل میں ڈوب گئی ، سات افراد جاں بحق
انقرہ (92 نیوز) ترکی میں تارکین وطن کی کشتی جھیل میں ڈوب گئی۔ حادثے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار 64 افراد کو بچا لیا گیا ۔ جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق پاکستان ،بنگلا دیش اور افغانستان سے ہے۔