Thursday, September 19, 2024

تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم کی سرکاری پروٹوکول سے قومی اسمبلی آمد

تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم کی سرکاری پروٹوکول سے قومی اسمبلی آمد
August 13, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے نامزد  وزیر اعظم کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ  قومی اسمبلی لایا گیا۔ بنی گالہ  سے  پارلیمنٹ   تک  عمران خان  10 گاڑیوں کے پروٹوکول میں پہنچے ۔ پی ٹی آ ئی رہنما نعیم الحق اور زلفی بخاری بھی عمران خان کے ہمراہ   اسمبلی اجلاس  میں آ ئے۔ عمران خان کو 10 بجے سے پہلے بنی گالہ سے قومی اسمبلی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا۔ عمران خان اپنی ذاتی گاڑی میں سوار تھے جبکہ انکے قافلے  میں 10 گاڑیاں شامل  تھی۔ عمران خان کے قافلے میں موبائل جیمر بھی شامل تھا۔ عمران خان کی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر بنی گالہ سے پارلیمنٹ تک سکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی ۔ عمران  خان وی وی آئی  پی  گیٹ   سے   پارلیمنٹ   ہاؤس  کے اندر  پہنچے۔