تحریک انصاف لوٹاسازی کی فیکٹری بند کرکے ہمارے کارکن واپس کر دے : پرویزالٰہی
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ق) نے تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی تعاون ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے ارکان واپس کر دے اور لوٹا سازی کی فیکٹری بند کر دے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کیخلاف کسی قسم کا سیاسی تعاون نہیں کرینگے۔
پی ٹی آئی ہمارے منحرف کارکنوں کو واپسی کی راہ دکھائے۔ انہوں نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کو لوٹاسازی کی فیکٹری بند کر دینی چاہیے۔