بہاولپور میں بااثر زمیندار کا خواجہ سرا پر تشدد،سر کے بال کاٹ دیئے
بہاولپور ( 92 نیوز ) بہاولپورکے نواحی علاقے عنایتی میں بااثر زمیندار نے ساتھیوں سمیت خواجہ سرا کو تشددکا نشانہ بنا دیا ، سر کے بال بھی کاٹ دیئے۔
ملزم نے شادی کی تقریب کا جھانسہ دے کر بلایا اور ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
ملزم خالق شاہد اوردو نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔