بہاولپور اور راولپنڈی میں ٹریفک حادثات، 12 مسافر جاں بحق، درجنوں زخمی
بہاولپور/ راولپنڈی (92 نیوز) بہاولپور اور راولپنڈی میں ٹریفک حادثات میں 12 مسافر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
بہاولپور کے قریب خیرپور ٹامیوالی اڈا اسرانی پر دو بسیں ٹکراگئیں، پولیس اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 48 زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی میں برہان انٹرچینج کے قریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔