Friday, September 20, 2024

بھارت پاکستانی ٹیم کو فون کالز اور ای میل ڈیٹا تک رسائی دینے سے گریزاں

بھارت پاکستانی ٹیم کو فون کالز اور ای میل ڈیٹا تک رسائی دینے سے گریزاں
March 31, 2016
لاہور (92نیوز) بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی پاکستانی ٹیم سے مکمل تعاون کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تعاون کا جواب بھارت کی جانب سے مکمل طور پر نہیں دیا جا رہا۔ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات کےلئے بھارت جانے والی ٹیم کو مکمل معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ پاکستانی ٹیم کو سلویندر سنگھ کی اہلیہ کے فون کالز اور ای میل ڈیٹا تک رسائی نہیں دی گئی اور دیگر اہم معلومات سے بھی بے خبر رکھا جا رہا ہے۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا پر حکام نے دعوی کیا کہ پاکستانی ٹیم کو عینی شاہدین اور ایس پی گورداس پور سمیت 16 گواہوں سے تفتیش کا موقع فراہم کیا گیا ہے جبکہ 4 دہشت گردوں کی ڈی این اے رپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔