Thursday, September 19, 2024

بھارت میں ہندوخواتین کےمندرجاکرعبادت کرنےپر پابندی   

بھارت میں ہندوخواتین کےمندرجاکرعبادت کرنےپر پابندی   
April 3, 2016
  ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں ہندوخواتین کےمندرجاکرعبادت کرنے پربھی پابندی لگ گئی انتہاپسندہندوؤں نے عدالتی فیصلے کوبھی ہوامیں اڑادیا اورمندرمیں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خواتین کوتشددکانشانہ بناڈالاادھرممبئی کی عدالت نے کہاہے کہ حکومت کافرض ہے کہ وہ عورتوں کے اس بنیادی حق کادفاع کرے۔۔ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق  کی پامالی اورعدالتی احکامات  کی دھجیاں اڑانامعمول بن چکاہے۔ ریاست مہارشٹرامیں عدالتی احکامات کے باوجودعورتوں کومندرمیں داخلے سے روک دیاگیا انتہاپسندہندوؤں نے عبادت کے لئےمندرجانے والی خواتین  کوتشددکانشانہ بناڈالا۔ انتہاپسندہندوؤں کاکہناہے کہ وہ کسی صورت عورتوں کومندرمیں داخلے کی اجازت نہیں دینگے جبکہ مقامی عدالت پہلے ہی خواتین کی مندرمیں عبادت کوان کا بنیادی حق قراردے چکی ہے تاہم اس ساری صورتحال میں مودی حکومت کاکردارتماشائی کے سواکچھ نہیں دکھائی دیتا۔