بھارت خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے: سابق سفراء
لاہور(92نیوز)سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہےحکومت سانحہ کوئٹہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرے اور را کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائے۔
تفصیلات کےمطابق امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اشرف جہا نگیر قاضی نے کہا کہ را پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہےحکومت سانحہ کوئٹہ کے ثبوت عالمی برادی کے سامنے پیش کرے۔ سینئر تجزیہ کار اور سابق سفیرعلی سرور نقوی نے کہا کہ بھارت کے کالے کرتوتوں کو جب بھی منظر عام پر لایا گیا سرحد پار سے منفی ردعمل ہی سامنے آیا ۔ سفارتی حلقوں کا کہنا کہ بلوچستان سمیت پاکستان بھرمیں را دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس کے ٹھوس ثبوت دنیا کے سامنے لانے چاہیئں۔