بھارت خفت مٹانے کی کوشش کررہاہے،دفاعی تجزیہ کار
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چین کی جانب سے مسعود اظہرکو دہشت گرد قراردینے کی تجویز روکے جانے پر دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی حالیہ کارروائیوں میں ناکامی کی وجہ سے اس قدر بے چین ہے کہ دنیا کے دیگرممالک کے ساتھ ملکر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔
سفارتی محاذ پر انڈیا کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ، چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
چین نےمسعود اظہرکودہشت گردقراردینے کی تجویزایک بار پھر روک کردنیا کو بتادیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف مؤثر اقدامات اٹھارہاہے۔
دفاعی ماہرین اورتجزیہ نگاروں نےانسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کیا ہے ۔