بھارت جنگی جنون میں پاگل !!! نکیال سیکٹر پر آج صبح دوبارہ بلا اشتعال گولہ باری، فائرنگ، 2خواتین زخمی
لاہور (92نیوز) بھارت جنگی جنون میں پاگل ہو گیا۔ آج صبح دوبارہ نکیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔
پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر دشمن کے مورچوں میں خاموشی چھا گئی۔
بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔