بھارتی ڈیفنس چیف کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر پاکستانی عسکری قیادت کی تعزیت
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، اہلیہ اور دیگر کی اموات پر پاکستانی عسکری قیادت نے تعزیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے حادثے پر اظہار افسوس کیا،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بھارت میں حادثے پر اموات پر دکھ کا اظہار کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، اہلیہ اور دیگر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔