بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب
راولپنڈی(92نیوز) بھارتی فوج کے ایک بارپھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی بزدل فوج نے ایک بارپھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک آرمی نے منہ توڑجواب دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھمبر کے قریب خنجرسیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دشمن کی فوج نے آر پی جی 7 اوراے جی پی ایل کا استعمال کیا ہے تاہم پاک فوج نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئی ہیں ۔