بھارتی اہلکاروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ، انڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکار گرفتار
اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی اہلکاروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نےانڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے اہلکار صبح گاڑی تیز رفتار سے چلا رہےتھے۔ اسی دوران انہوں نے ایک شخص کو گاڑی کے نیچے کچل دیا۔
انڈین ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود شہریوں نے انہیں پکڑ لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو حراست میں لیا۔
دوسری جانب وزارت خارجہ نے تھانہ سیکرٹریٹ کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے ۔ واقعے میں گرفتار دونوں اہلکار نان ڈپلومیٹس ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں گرفتار اہلکاروں کو امیونٹی حاصل ہے تاہم تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔