Friday, September 20, 2024

بوم بوم آفریدی ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ انڈے لینے والے کھلاڑی بن گئے

بوم بوم آفریدی ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ انڈے لینے والے کھلاڑی بن گئے
March 3, 2016
لاہور (92نیوز) ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم تو باہر ہو گئی لیکن شاہد آفریدی کی کپتانی پر بہت سے سوالات اٹھنے لگے۔ آفریدی نے ناقص کارکردگی کے نئے ریکارڈ قائم کر ڈالے۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھی انڈے پر آو¿ٹ ہو کر پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ انڈے لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک 8مرتبہ صفر پر آو¿ٹ ہو چکے ہیں۔ یہی نہیں شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف کسی بھی پاکستانی کپتان کا پہلا انڈا۔ ماضی میں بالروں کے چھکے چھڑانے والے لالہ جی اب کیر ئیر کے آخری دنوں میں بدترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ نہ تو ان کا بلا چھکے مار رہا ہے اور نہ ہی ان کی گیندوں میں اب کوئی جادو دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا کو گھٹیا سوالات کے طعنے مارنے والے شاہد آفریدی کی اپنی پرفارمنس کیسی ہے شائقین کرکٹ ناراض اور مایوس ہیں۔ کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو وہی روایتی جارحانہ مزاج میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر اب کرکٹ حلقے شاہد آفریدی کی ناقص کارکردگی پر انہیں بروقت ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ بعض ورلڈ کپ کی کپتانی کسی اور کھلاڑی کو دینے کی باتیں کر رہے ہیں۔