Thursday, September 19, 2024

بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں
December 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایمرجنگ ایشیا کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی 15 رکنی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں ۔ پاکستان اور سری لنکا ٹورایشیا کی میزبانی رواں سال  پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، ایونٹ کے میچز کولمبو اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ایمرجنگ ایشیاء کرکٹ کپ کی تیاریاں مکمل  ہو گئیں ،  پاکستان اور سری لنکامشترکہ میزبانی کریں گے ۔ مہمان ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری  ہے ۔ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں ۔ ایونٹ میں گروپ اے کے میچز کولمبو جبکہ گورپ بی کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے  ، گروپ  بی میں پاکستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 6 دسمبر کو میزبان پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا  جبکہ فائنل15  دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔