بندوق کی گولیاں غیرمسلح مجاہدین آزادی کو کبھی نہیں کچل سکتیں،میجرجنرل آصف غفور
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاک فوج نے کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے ۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کاکہنا ہے کہ بندوق کی گولیاں غیر مسلح مجاہدین آزادی کوکبھی کچل نہیں سکتیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فورسز کاکنٹرول لائن کےپارشہری آبادی کونشانہ بناناغیراخلاقی اورقابل مذمت ہے، بھارتی فوج کو پیشہ ورانہ اخلاقیات کا احترام کرنا چاہئے۔