Friday, September 20, 2024

بل گیٹس 75 ارب ڈالر دولت کما کر دنیا کے امیرترین افراد میں پہلے نمبر پر آ گئے

بل گیٹس 75 ارب ڈالر دولت کما کر دنیا کے امیرترین افراد میں پہلے نمبر پر آ گئے
March 2, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی بزنس میگزین ”فوربز“ نے دوہزار سولہ کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق بل گیٹس نے ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اپنا اعزاز برقرار رکھا۔ فوربز میگزین کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اس بار پھر سب سے آگے ہیں۔ رواں سال میں ان کی آمدنی کا اندازہ 75 ارب ڈالر سے زائد کا لگایا گیا ہے۔ یوں وہ دنیا بھر کے ارب پتیوں میں سرفہرست ہیں۔ میگزین میں دوسرے نمبر پر سپین سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت اور زارا برانڈ کے مالک امانیسو آریگا کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے جن کے پاس سڑسٹھ ارب ڈالر موجود ہیں۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر امریکی سرمایہ کار وارن بوفے کا ہے جن کے دولت کا تخمینہ ساٹھ ارب ڈالر سے زائد کا لگایا گیا ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق امیر ترین خاتون للیان بیٹن ہیں جبکہ معمر ترین ارب پتی ڈیوڈ رو کیفلییر ہیں تاہم ارب پتی افراد کی فہرست میں ان کا نمبر پانچ سو انسٹھ واں ہے۔