بلوچستان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
کوئٹہ ( 92 نیوز)ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، ڈیرہ بگٹی، سوئی ، ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر شہروں میں گھر گھر تیاریاں جاری ہیں۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سوئی میں پاکستان ہاؤس کو قومی پرچموں اور برقی روشنیوں سے سجادیاگیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ تحصیل بازار سوئی میں اللہ والی چوک کو جھنڈیوں سے ڈھک دیاگیا ہے ۔
اسی طرح پورے تحصیل بازار میں تمام دکانیں قومی پرچموں سے سجادی گئی ہیں ، 14 اگست کو پاکستان ہاؤس سوئی میں شاندار تقریب ہوگی ۔ جعفر آباد نصیر آبادڈیرہ مراد جمالی اوربلوچستان کے دوسرے شہروں میں بھی جشن آزادی منانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔