Friday, September 20, 2024

بلدیاتی انتخابات میں غفلت کے مرتکب عملہ کیلئے عام معافی کا اعلان

بلدیاتی انتخابات میں غفلت کے مرتکب عملہ کیلئے عام معافی کا اعلان
March 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بلدیاتی انتخابات میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے انتخابی عملہ کو الیکشن کمیشن نے معاف کر دیا۔ تین صوبوں میں 500 سے زائد انتخابی عملہ کے خلاف کارروائی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سندھ‘ پنجاب‘ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بڑے پیمانے پر بدنظمی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی روک دی گئی۔ تینوں صوبوں میں 500 سے زائد انتخابی عملے کے خلاف کارروائی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ صرف خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 250 سے زائد افسران نے غیرذمہ داری دکھائی تھی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بدنظمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ اہلکاروں کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام کے کہنے پر روکی گئی۔ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں بھی خشک پیڈز کا معاملہ بھی بغیر کارروائی کے نمٹا دیا گیا۔ خشک پیڈز کی تحقیقات کرنے والے الیکشن کمیشن کے آفیسر نے معاملے کو جعلی قرار دیدیا۔ میڈیا میں معاملہ غلط رپورٹ کیا گیا‘ پیڈز خشک نہیں تھے۔