برلن کا انوکھا شاپنگ سینٹر توجہ کا مرکز بن گیا
برلن ( 92 نیوز) جرمنی کے دارالحکومت میں ایڈونچر کے شوقین اور خطروں سے کھیلنے والے افراد کے لیے انوکھا شاپنگ مال کھول دیا گیا۔
یہاں صارفین کو خریداری کے ساتھ ایڈونچر کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں ، انوکھے شاپنگ مال میں جہاں روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں خریدار آرہے ہیں وہیں خطروں سے کھیلنے والے سرپھرے نوجوان بھی پہنچ رہے ہیں۔
انڈورسرفنگ نے منچلوں کو اپنی جانب کھینچ لیا جہاں تندوتیز مصنوعی لہروں پر سرفنگ کی جارہی ہے جبکہ ماہر سرفرز اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے لوگوں سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔