Friday, September 20, 2024

برطانیہ کے مشہور مزاحیہ فنکار رونی کوربیٹ مداحوں کو روتا چھوڑ کر چلے گئے

برطانیہ کے مشہور مزاحیہ فنکار رونی کوربیٹ مداحوں کو روتا چھوڑ کر چلے گئے
March 31, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے مشہور مزاحیہ فنکار رونی کوربیٹ 85برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے۔ انہوں نے بی بی سی کے کامیڈی شو ”ٹورونیز“ سے شہرت پائی۔ تفصیلات کے مطابق رونی کوربیٹ اور رونی بارکر کی جوڑی نے 1970ءاور 1980ءکی دہائیوں میں کامیڈی شو میں بہت نام کمایا تھا۔ رونی چند سال سے صاحب فراش تھے اور 2014ءمیں پِتے کی بیماری کے باعث ہسپتال میں بھی داخل رہ چکے تھے۔ کوربیٹ کی موت پر ان کے ساتھیوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے دکھ بھرا دن تھا۔ سکاٹ لینڈ میں پیدا ہونے والے کوربیٹ نے 1960ءمیں ڈیوڈ فراسٹ کے کامیڈی شو ”فراسٹ رپورٹ“ سے اپنے ٹی وی کامیڈی کیریئر کاآغاز کیا۔ یہیں انھوں نے پہلی مرتبہ بارکر کے ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد ان دونوں کا شو ”دی ٹو رونیز“ برطانیہ کا کلاسک کامیڈی شو بن گیا۔ یہ شو 1971ءسے لے کر 1981ءتک ٹی وی کی زینت بنا رہا۔