برطانیہ میں پولیس اختیارات میں اضافے کے مجوزہ بل کیخلاف احتجاجی مظاہرے
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں پولیس اختیارات میں اضافے کے مجوزہ بل کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
برطانیہ میں پولیس اختیارات میں اضافے کے مجوزہ بل کے خلاف وسطی لندن، برسٹل اور نیو کاسل سمیت کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق پرنس فلپ کی آخری رسومات کے باوجود سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے، پولیسنگ بل کے قانون میں تبدیلی کو قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔