برازیل کی مصروف شاہراہ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت مسافر محفوظ رہے
برازیلیہ (92 نیوز) کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ برازیل کی ایک مصروف شاہراہ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے پائلٹ اورطیارے میں سوار مسافر حادثے میں محفوظ رہے اورانہیں معمولی زخم آئے۔
برازیلین حکام کے مطابق طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا اورایک ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر اس کا انجن فیل ہوگیا، جس کی وجہ سے پائلٹ طیارے پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔
سڑک سے گزرنے والی ایک راہگیر خاتون بھی چند سیکنڈز کے فرق سے حادثے سے بچ گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔