برازیل میں رنگا رنگ کارنیوال کا آغاز ہوگیا
ریوڈی جنیرو ( 92 نیوز ) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں رنگا رنگ کارنیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں سامبا ڈانسرز کی پرفارمنس نے ایونٹ کو چار چاند لگادئیے ۔
میلے کیلئے رنگا رنگ ملبوسات پہنے کرتب باز اور ڈانسرز، دیوہیکل فلوٹس اور روشنیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔
یہ کارنیول 17 فروری تک جاری رہے گا جس کے دوران مقامی لوگوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد ریو ڈی جنیرو کا رخ کرے گی ۔