بحریہ ٹاؤن جنگلات اراضی کیس ،15سال میں جنگلات سکڑ کیسے گئے ،سپریم کورٹ
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن جنگلات اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کی ۔
دوران سماعت جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعدد دستاویز کے مطابق جنگلات کا رقبہ 2210 ایکڑ ہے ، 2003سے 2018 تک جنگلات کیسے سکڑ گیا؟۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ 2003 کے بعد کیسے سڑکیں اور مکانات نمودار ہو گئے؟،سیٹلائٹ امیجز سب کچھ بتا رہی ہیں، بحریہ ٹاؤن نے 10ہزار درخت کاٹ دیئے ۔